
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ
اے اللہ! بیشک تو معاف فرمانے والا ہے، معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے، پس تو مجھے بھی معاف فرما دے۔
سنن ابن ماجہ کی حدیث مبارک میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عرض کرتی ہیں کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم:
أرأيت إن وافقت ليلة القدر ما أدعو؟ قال: تقولين: اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ
ترجمہ: آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر میں شب قدر حاصل کرلوں تو میں کونسی دعا کروں ؟تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرما یا: تم یہ(اوپر ذکر کردہ دعا) کیا کرو۔ (سنن ابن ماجہ، جلد 2، صفحہ 1265، رقم الحدیث: 3850، مطبوعہ دار احياء الكتب العربیۃ)