
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْهِ
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں، جس کے سوا کوئی معبودنہیں، وہ خود زندہ ہے، دوسروں کو قائم رکھنے والا ہے، اور میں اُسی کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
سنن ترمذی کی حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
من قال حين يأوي إلى فراشه: اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْهِ،ثلاث مرات، غفر اللہ ذنوبه، و إن كانت مثل زبد البحر، و إن كانت عدد ورق الشجر، و إن كانت عدد رمل عالج و إن كانت عدد أيام الدنيا
ترجمہ: جس شخص نے اپنے بستر پر لیٹتے وقت تین مرتبہ یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) پڑھا، تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما دے گا، خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں، خواہ وہ درختوں کے پتوں کی تعداد میں ہوں، خواہ وہ جمے ہوئے ریت کے ذروں کی تعداد میں ہوں، خواہ وہ دنیا کے دنوں کی تعداد کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ (سنن ترمذی، جلد 5، صفحہ 403، رقم الحدیث: 3397، مطبوعہ دار الغرب الاسلامی، بیروت)