صبح کے وقت کی مسنون دعا

صبح کے وقت پڑھی جانے والی ایک دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَ بِكَ أَمْسَيْنَا وَ بِكَ نَحْيٰ وَ بِكَ نَمُوْتُ وَ إِلَيْكَ النُّشُوْرُ

ترجمہ:

اے اللہ! تیرے کرم سے ہم نے صبح کی، اور تیرے کرم سے ہم شام کریں گے اور تیرے کرم سے ہم زندہ رہتے ہیں اور تیرے کرم سے ہمیں موت آئے گی، اور تیری طرف ہی (مرنے کے بعد) لوٹ کر جانا ہے۔

سنن ابی داود کی حدیث مبارک میں ہے:

عن ابي هريرة، عن النبي صلی اللہ علیہ و سلم انه كان يقول إذا أصبح: اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَ بِكَ أَمْسَيْنَا وَ بِكَ نَحْيٰ وَ بِكَ نَمُوْتُ وَ إِلَيْكَ النُّشُوْرُ

ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتےتھے تو یہ(دعا ) پڑھا کرتے تھے:

اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَ بِكَ أَمْسَيْنَا وَ بِكَ نَحْيٰ وَ بِكَ نَمُوْتُ وَ إِلَيْكَ النُّشُوْرُ۔ (سنن ابی داود، جلد 4، صفحہ 317، رقم الحدیث: 5068، مطبوعہ المکتبۃ العصریہ، بیروت)