صبح و شام کے وقت پڑھا جانے والا وظیفہ

صبح وشام پڑھا جانے والا وظیفہ

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِهٖ

ترجمہ:

اللہ پاک ہے اور اسی کی حمد ہے۔

المستدرک کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أبي هريرة رضي اللہ عنه سمع النبي صلی اللہ علیہ و سلم يقول: من قال إذا أصبح مائة مرة، و إذا أمسى مائة مرة:’’سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِهٖ“ غفرت ذنوبه، و إن كانت أكثر من زبد البحر

ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جس نے 100مرتبہ صبح اور 100 مرتبہ شام

’’سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِهٖ“

کہا تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں۔ (المستدرک علی الصحیحین، جلد 1،صفحہ 699، رقم الحدیث: 1906، مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ، بیروت)