
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَللّٰهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، اَنْتَ قَیِّمُ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ، اَنْتَ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَنْ فِيْهِنَّ، وَ لَكَ الْحَمْدُ، اَنْتَ نُوْرُ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَنْ فِيْهِنَّ، اَنْتَ الْحَقُّ، وَ قَوْلُكَ الْحَقُّ، وَ وَعْدُكَ الْحَقُّ، وَ لِقَاؤُكَ الْحَقُّ، وَ الْجَنَّةُ حَقٌّ، وَ النَّارُ حَقٌّ، وَ السَّاعَةُ حَقٌّ، اَللّٰهُمَّ لَكَ اَسْلَمْتُ، وَ بِكَ اٰمَنْتُ، وَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَ اِلَيْكَ خَاصَمْتُ، وَ بِكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَ مَا اَخَّرْتُ، وَ اَسْرَرْتُ وَ اَعْلَنْتُ، وَ مَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
اے اللہ، ہمارے رب! تیری ہی تعریف ہے۔ تو ہی آسمانوں اور زمین کو قائم رکھنے والا ہے اور تیری ہی تعریف ہے، تو ہی آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے، سب کا رب ہے۔ اور تیرے ہی لئے تعریف ہے، تو ہی آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے، سب کو روشن فرمانے والا ہے۔ تو ہی حق ہے، تیرا فرمان حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تجھ سے ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، دوزخ حق ہے اور قیامت بھی حق ہے۔ اے اللہ! میں نے خود کو تیرے ہی سپرد کر دیا، اور میں تجھ پر ہی ایمان لایا، اور میں نے صرف تجھ پر ہی بھروسہ کیا، اور میں تیری ہی بارگاہ میں اپنا مقدمہ لایا، اور تجھے ہی اپنا حاکم مانا۔ پس تو میرے اُن (تمام) گناہوں کو بخش دے جو میں پہلے کر چکا اور جو مجھ سے آئندہ ہو جائیں، جو میں نے چھپ کر کئے اور جو میں نے سب کے سامنے کئے۔ اور وہ (گناہ) جنہیں تو مجھ سے کہیں بڑھ کر جانتا ہے (انہیں بھی معاف فرما دے)۔ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ (صحیح بخاری، جلد 6، صفحہ 2709، رقم الحدیث: 7004، مطبوعہ دار ابن کثیر، دمشق)