واش روم (بیت الخلاء) سے نکلنے کی دعا

واش روم(بیت الخلاء) سے باہر آنے کے بعد پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ اَذْهَبَ عَنِّی الْاَذٰى وَ عَافَانِیْ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لئے ہیں کہ جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور فرمایا اور مجھے عافیت عطا فرمائی۔

سنن ابن ماجہ کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أنس بن مالك، قال: كان النبي صلی اللہ علیہ و سلم اذا خرج من الخلاء، قال: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ اَذْهَبَ عَنِّی الْاَذٰى وَ عَافَانِیْ

ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ (اوپر ذکرکردہ دعا) پڑھتے۔ (سنن ابن ماجہ، جلد 1، صفحہ 110، رقم الحدیث: 301، مطبوعہ دار احیاء الکتب العربیۃ)