
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ، رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَ الرُّوْحِ، جَلَّتِ السَّمَوَاتُ وَ الْأَرْضُ بِالْعِزَّةِ وَ الْجَبَرُوْتِ
ترجمہ:
پاک ہے (حقیقی) بادشاہ، انتہائی پاکی والا، فرشتوں اور روح کا رب، جس کی عزت و عظمت کی وجہ سے آسمان و زمین کی اہمیت زیادہ ہوگئی۔
حدیث مبارک میں ہے:
’’عن البراء بن عازب، أن رجلا اشتكى إلى رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم الوحشة فقال: قل: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ، رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَ الرُّوْحِ، جَلَّتِ السَّمَوَاتُ وَ الْأَرْضُ بِالْعِزَّةِ وَ الْجَبَرُوْتِ فقالها الرجل فأذهب اللہ عز و جل عنه الوحشة“
ترجمہ: حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگا ہ میں حاضر ہوا تو اس نے وحشت (گھبراہٹ) کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: تم یہ کہا کرو:
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَ الرُّوحِ، جَلَّتِ السَّمَوَاتُ وَ الْأَرْضُ بِالْعِزَّةِ وَ الْجَبَرُوتِ
(حدیث کے راوی کہتے ہیں) پس اس شخص نے اس کوپڑھا تو اللہ تعالی نے اس سے وحشت (گھبراہٹ) کو دور کردیا۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، جلد 2، صفحہ 24، رقم الحدیث: 1170، مطبوعہ قاھرۃ)