
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ترجمہ:
(1) اللہ تمہیں برکت دے، اور تم پر برکت (نازل) فرمائے۔
(2) اللہ تمہیں بہترین بدلہ دے اور اسی جیسا رزق (بچہ) تمہیں دے۔
(3) اللہ تمہارے عمل (مبارک باد دینے) کا بدلہ (تمہیں) زیادہ دے اور اسی جیسا (بچہ) تمہیں دے۔
الاذکار للنووی میں ہے:
و يستحب ان يرد على المهنئ، فيقول: بَارَكَ اللہُ لَكَ، وَ بَارَكَ عَلَيْكَ، أو: جَزَاكَ اللہُ خَيْرًا، وَّ رَزَقَكَ اللہُ مِثْلَهٗ، أو: اَجْزَلَ اللہُ ثَوَابَكَ، وَ نَحْوَ هٰذَا
ترجمہ: مستحب یہ ہے کہ (بچے کی ولادت پر) مبارک دینے والے کو جواب میں (یہ کلمات) کہے
بَارَكَ اللہُ لَكَ، وَ بَارَكَ عَلَيْكَ،
یا یہ کلمات کہے
جَزَاكَ اللہُ خَيْرًا، وَّ رَزَقَكَ اللہُ مِثْلَهٗ،
یا یہ کلمات کہے
اَجْزَلَ اللہُ ثَوَابَكَ، وَ نَحْوَ هٰذَا۔ (الاذکار للنووی، صفحہ 469، مطبوعہ دار ابن حزم)
نوٹ: اوپر نمبر نگ کے ساتھ تین طرح کے دعائیہ کلمات ذکر کیے گئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کے ساتھ دعا دی جاسکتی ہے۔