وتر کی تیسری تکبیر کے بعد پڑھی جانے والی دعا

وتر کی تیسری تکبیر کے بعد پڑھی جانے والی دعا

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ، وَ نَسْتَغْفِرُكَ، وَ نُؤْمِنُ بِكَ، وَ نَتَوَكَّلُ عَلَیْكَ وَ نُثْنِيْ عَلَیْكَ الْخَيْرَ وَ نَشْكُرُكَ وَ لَا نَكْفُرُكَ وَ نَخْلَعُ وَ نَتْرُكُ مَنْ يَّفْجُرُكَ اَللّٰهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَ لَكَ نُصَلِّيْ وَ نَسْجُدُ، وَ إِلَيْكَ نَسْعٰى وَ نَحْفِدُ، وَ نَرْجُوْ رَحْمَتَكَ، وَ نَخْشٰى عَذَابَكَ، اِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحَقٌ

ترجمہ:

اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں اور تجھ ہی سے معافی مانگتے ہیں اور تجھ ہی پر ایمان رکھتے ہیں اور تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور تیری نا شکری نہیں کرتے، اور الگ کرتے   اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے  اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف دوڑتے اور مدد مانگتے  ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں، بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔ (لمعات التنقیح، جلد 3، صفحہ 391، مطبوعہ دار النوادر، دمشق)