
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَسْتَغْفِرُ اللهَ
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں۔
السنن الکبری للنسائی کی حدیث مبارک میں ہے:
قال حذيفة: شكوت إلى رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذرب لساني فقال: أين أنت من الاستغفار؟ إني لأستغفر اللہ كل يوم مائة مرة
ترجمہ: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی زبان کی تیزی کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم استغفار (اللہ پاک سے بخشش کا سوال) کیوں نہیں کرلیتے؟ میں ہر دن میں 100 مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔ (السنن الکبری للنسائی، جلد 9، صفحہ 170، رقم الحدیث: 10211، مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت)