مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری
فتوی نمبر: WAT-965
تاریخ اجراء: 11محرم الحرام1443 ھ/11اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
کیا سگریٹ کا دھواں ناک میں جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس بارے میں مختلف صورتیں بنتی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
(1) اگر روزے دار نے قصداً سگریٹ کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک نہ پہنچایا، بلکہ خود بخود اس کا دھواں حلق تک پہنچے، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا، اگرچہ اسے روزہ دار ہونا یاد ہو۔
(2) اگر کسی روزہ دار نے قصداً اس کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک پہنچایا اور اس وقت اسے اپنا روزہ دار ہونا یاد نہیں تھا، تب بھی اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
(3) البتہ اگر روزہ دار قصداً کھینچ کر حلق تک اس کےدھویں کو پہنچائے، اور کھینچتے وقت اسے اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد ہو، تو اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم