logo logo
AI Search

روزے میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

گندے مناظرسے روزہ دارکواحتلام ہوجائےتوکیاحکم ہے؟

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر: WAT-1007
تاریخ اجراء:25محرم الحرام1444 ھ/24اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

زید نے موبائل پر ایسے فحش مناظر دیکھے جس سے اسے احتلام ہوگیا مگراس نے مشت زنی نہیں کی۔ کیا اس کا روزہ جاتا رہا؟ اگر روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس کی قضا واجب ہوگی یا کفاره بھی۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

فحش مناظر دیکھنا سخت نا جائز و گناہ ہے اور معاذاللہ رمضان المبارک میں ایسا کام کرنا اور سخت گناہ، بلکہ کئی گناہوں کا مجموعہ اور روزے کی نورانیت وثواب کو ختم کرنے والا ہے، لہٰذا اگر کسی شخص سے ایسا فعل سرزد ہوا ہے، تو اسے سچی توبہ کرنی چاہیے، البتہ اگر کسی نے گندے مناظر دیکھے اور خود بخود بغیر ہاتھ لگائے انزال ہوگیا، یعنی ہاتھ کے ساتھ ایسا کوئی فعل نہیں کیا، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم