مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری
فتوی نمبر:Web-476
تاریخ اجراء:01صفرالمظفر1444 ھ /29اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
میرا روزہ تھا اور میں کپڑے استری کر رہی تھی، کپڑے گیلے تھے جس کی وجہ سے اس کا دھواں ناک میں بار بار جاتا رہا، اس صورت میں روزے کا حکم کیا ہوگا جبکہ روزہ دار ہونا بھی یاد تھا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر خود بخود وہ دھواں ناک میں جاتا رہا ہے تو اس سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ اور اگر کوئی قصداً دھویں کے سامنے منہ کر کے اسے اندر کی طرف کھینچے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم