
مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1981
تاریخ اجراء:13 ربیع الآخر1446 ھ/ 17اکتوبر 2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرد و عورت اعتکاف میں بیٹھیں، ان کی کیا کیا شرائط ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اعتکاف کے لیےمسلمان، عاقل،جنابت سے پاک ہونا اور اگر عورت ہے، تو اس کاحیض و نفاس سے پاک ہونا بھی شرط ہے، نیزسنت اعتکاف کے لئے روزہ رکھنا بھی شرط ہے، عورت مسجدِ بیت میں جبکہ مرد مسجد میں اعتکاف کرے گا۔
صدرالشریعہ،بدرالطریقہ،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: ”مسجد میں اﷲ (عزوجل) کے لیے نیّت کے ساتھ ٹھہرنا اعتکاف ہے اور اس کے لیے مسلمان، عاقل اور جنابت و حیض و نفاس سے پاک ہونا شرط ہے۔ بلوغ شرط نہیں بلکہ نابالغ جو تمیز رکھتا ہے اگر بہ نیّتِ اعتکاف مسجد میں ٹھہرے تو یہ اعتکاف صحیح ہے۔“(بھارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 1020، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم