logo logo
AI Search

اعتکاف کی عبادات میں کیا کیا شامل ہے؟

اعتکاف میں کون کون سی عبادات کر سکتے ہیں ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1464
تاریخ اجراء: 15رمضان المبارک1444 ھ/06اپریل2023ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اعتکاف میں صرف نماز روزہ ہی پڑھ سکتے ہیں یا اوربھی عبادات کرسکتےہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اعتکاف والے مقام پر رہتے ہوئے جو عبادات کی جاسکتی ہیں، معتکف ان میں سے جو کرنا چاہے وہ کرسکتا ہے۔

مثلا:

  • ☆ قرآن مجید کی تلاوت کرنا یا سننا۔
  • حدیث شریف کی قراء ت۔
  • ☆ اور درود شریف کی کثرت۔
  • علم دین کا پڑھنا پڑھانا۔
  • ☆ سید العٰلمین محمد رسول اللہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم اور دیگر انبیاء کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام کے حالات و واقعات اور اولیا و صالحین کی حکایت کا مطالعہ۔
  • اور امورِ دین کا لکھنا پڑھنا۔
  • آداب مسجد اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے حمد الہی، نعت شریف، منقبت کا سننا یا پڑھنا وغیرہ وغیرہ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم