logo logo
AI Search

نفلی روزہ رکھ کر توڑنے سے قضا ہوگی؟

کیا نفلی روزہ توڑنے پر قضاء لازم ہے؟

فتوی نمبر:WAT-214
تاریخ اجراء:29ربیع الاول 1443ھ/05نومبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت(دعوت اسلامی)

سوال

اگر کسی نے نفلی روزہ رکھ کر توڑ دیا تو کیا اس کی قضا لازم ہو گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

بلا عذر شرعی نفلی روزہ جان بوجھ کر توڑنا ناجائز و گناہ اور جہنم میں لےجانے والا کام ہے اور اگر عذر شرعی کی بنا پر توڑا تو گناہ نہیں ہوگا لیکن قضا بہرحال کرنی ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم