logo logo
AI Search

پانی کھینچتے ہوئے پانی حلق میں گیا تو روزہ ٹوٹ جائیگاْ؟

پائپ سے پانی کھینچتے ہوئے پانی حلق سے اتر گیا تو روزے کا حکم؟

مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1557
تاریخ اجراء:10رمضان المبارک1445 ھ/21مارچ2024 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

پانی والے پائپ سے پانی کو اوپر چڑھانے کے لیے میں نے پائپ سے منہ لگا کر پانی کو کھینچا، اس دوران پانی پر پریشر بنا اور منہ میں داخل ہوتے ہی پانی میرے حلق سے اتر گیا، اس صورت میں میرا روزا ٹوٹا یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گیا، تو کفارہ لازم ہو گا یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اگر روزہ دار ہونا یاد تھا اور غلطی سے پانی حلق سے نیچے چلا گیا، تو اس صور ت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، تاہم غلطی سے ایسا ہوا اس لیے کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ نیز یہ بھی ذہن میں رہے کہ جب  رمضان المبارک میں روزہ ٹوٹ جائے، تو باقی دن روزہ دار کی طرح رہنے کا حکم ہے۔ اور رمضان المبارک کے بعد اس روزے کی قضابھی لازم ہوگی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم