logo logo
AI Search

بچے کو روزہ کی حالت میں دودھ پلانا جائز ہے؟

روزہ دار عورت کا بچے کو دودھ پلانا کیسا؟

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-77
تاریخ اجراء:13رجب المرجب1442ھ/26 فروری2021ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر روزہ دار عورت بچے کو دودھ پلائے تو اس عورت کا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

جی نہیں! بچے کو دودھ پلانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لہٰذا روزے کی حالت میں عورت بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم