logo logo
AI Search

روزے میں حیض آنے پر روزے کا حکم

روزے کے دوران حیض آنے کے احکام

مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-918
تاریخ اجراء27ذوالحجۃالحرام1443 ھ/27جولائی2022 ء 

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر کسی نے روزہ رکھا ہوا تھا کہ افطار سے پانچ یا دس منٹ پہلے اسے حیض آگیا تو وہ روزہ توڑ دے گی یا پورا کرے گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اگر روزے کے دوران حیض آگیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد عورت کھا پی سکتی ہے۔ البتہ اگر رمضان کا روزہ ہے تو اولی یہ ہے کہ سرعام نہ کھائے بلکہ چھپ کر کھائے۔ نیز یہ بھی یاد رہے کہ روزے کے دوران حیض آگیا تو پاک ہونے پر اس روزے کی قضا لازم ہوگی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم