logo logo
AI Search

ماچس کی تیلی کی بو سے روزہ ٹوٹ جائیگا؟

روزہ کی حالت میں ماچس کی تیلی کی بو ناک میں چلی گئی تو کیا حکم ہے ؟

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری
فتوی نمبر:Web-779
تاریخ اجراء:20ربیع الثانی1444 ھ  /16نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ماچس کی تیلی جلائی جائے، تو اس سے بو آتی ہے، یہ بو اگر روزہ کی حالت میں ناک میں چلی جائے، تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

ماچس کی تیلی جلنے کی بو یا کسی اور بدبو یا خوشبو کے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ البتہ اگر کوئی ماچس کی تیلی جلا کر اس سے نکلنے والا دھواں ناک کے قریب لا کر روزہ یاد ہوتے ہوئے اسے قصداً ناک کے اندر کھینچے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم