Sirf Dukhool Se Roza Toot Jayega Ya Inzal Zaroori Hai?

 

صرف دخول سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا انزال ضروری ہے ؟

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3428

تاریخ اجراء: 01رجب المرجب 1446ھ/02جنوری2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   روزے کی حالت میں بیوی سے صرف دخول کرنے سے  روزہ ٹوٹ جائے گا جبکہ انزال نہ ہو؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   روزے میں صرف دخول کرنے سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا اگرچہ انزال نہ بھی ہو،جبکہ روزے دار ہونا یاد ہو۔ اس صورت میں روزے کی قضا کے ساتھ توبہ بھی لازم ہوگی۔ نیز اگر یہ رمضان کا ادا روزہ  ہے تو شرائط پائے جانے کی صورت میں کفارہ بھی لازم ہوگا ۔

   فتاوی قاضی خان میں ہے:”إذا أصبح صائماً في رمضان فجامع امرأته متعمداً عليه القضاء والكفارة إذا توارت الحشفة أنزل أو لم ينزل“یعنی: رمضان میں جب کسی نے روزے کی حالت میں صبح کی پھر جان بوجھ کر اپنی بیوی سے جماع کیا ، تو اس پر قضا و کفارہ لازم ہے بشرطیکہ حشفہ چھپ گیا ہو، انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔(فتاوی قاضی خان،جلد1، صفحہ 188، مطبوعہ :کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم