logo logo
AI Search

عصر کے بعد سجدہ شکر کرنا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عصر کی نماز کے بعد سجدۂ شکر کرنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا نمازِ عصر کے بعد سجدہ شکر ادا کر سکتے ہیں؟

جواب

نماز عصر کے بعد سجدہ شکر ادا کرنا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے۔

علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ قنیہ کے حوالہ سے سجدہ شکر کے متعلق فرماتے ہیں: یکرہ ان یسجد شکرا بعد الصلاۃ فی الوقت الذی یکرہ فیہ النفل و لا یکرہ فی غیرہ اھ۔ یعنی نماز کے بعد سجدہ شکر کرنا مکروہ ہے اس وقت میں جس میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے اس کے علاوہ میں مکروہ نہیں۔ (رد المحتار، ج 02، ص 38، مطبوعہ کوئٹہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2479
تاریخ اجراء: 01 ربیع الآخر 1447ھ / 25 ستمبر 2025ء