فرض کی آخری رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد تشہد پڑھنے کا حکم

فرضوں کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد تشہد پڑھ لیا تو حکم

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2054

تاریخ اجراء: 10 جمادی الاخریٰ 1446 ھ/13 دسمبر 2024 ء

دار الافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں قراءت کرتے ہوئے سورہ فاتحہ کے بعد تشہد پڑھ کے پھر سورت کی تلاوت کی تو کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں   نماز ادا ہوجائے گی،  سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوگا۔

   بہار شریعت میں ہے: ”پہلی دو رکعتوں کے قیام میں الحمد کے بعد تشہد پڑھا سجدۂ سہو واجب ہے اور الحمد سے پہلے پڑھا تو نہیں۔۔۔ پچھلی رکعتوں کے قیام میں تشہد پڑھا تو سجدہ واجب نہ ہوا۔“(بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 713، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم