
فتوی نمبر:WAT-66
تاریخ اجراء:07صفر المظفر1443ھ/15ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لنگڑے امام کے پیچھے نمازپڑھناجائزہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ایسالنگڑاامام جس میں
امامت کی شرائط پائی جاتی ہوں(صحیح
العقیدہ،سنی،صحیح الطہارۃ،صحیح
القراءۃ،غیرفاسق معلن ہو)
تواس کے پیچھے نمازپڑھناجائزہے،اگریہ شخص عالم ہو،تو وہی
زیادہ مستحق ہے اس کے ہوتے ہوئےجاہل
کوامام نہیں بناناچاہیے اور اگر دوسرا عالم بھی وہاں موجود ہے جب بھی اس کی امامت
میں حرج نہیں مگربہتر
یہ ہے کہ یہ دوسرا عالم جماعت کروائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم