
مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3599
تاریخ اجراء:23شعبان المعظم 1446ھ/22فروری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر نماز میں ثنا نہ پڑھی تو کیا نماز ہو جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز میں ثنا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے، اگر ثنا ترک کر دی تو نمازتو ہو جائے گی لیکن جان بوجھ کر بلاضرورت اسے ترک کرنے کی اجازت نہیں کہ ایک آدھ بار چھوڑنے پر عتاب (سرزنش) کا مستحق ہے جبکہ ترک کی عادت بنانے والا گناہ گار ہو گا۔
فتاوی رضویہ میں ہے"سبحانک پڑھناسنت ہے بغیر اس کے نماز ہوجاتی ہے مگر بلا ضرورت ترکِ سنت کی اجازت نہیں اور عادت ڈالنے سے گناہگار ہوگا۔"(فتاوی رضویہ،ج 6،ص 182،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
بہار شریعت میں ہے"سنتیں بعض مؤکدہ ہیں کہ شریعت میں اس پر تاکید آئی۔ بلاعذر ایک بار بھی ترک کرے تو مستحق ملامت ہے اورترک کی عادت کرے تو فاسق، مردود الشہادۃ، مستحق نار ہے۔"(بہار شریعت،ج 1،حصہ 4،ص 662،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم