
مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-474
تاریخ اجراء: 21جمادی الاخری1443ھ/25جنوری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سترہ ایک ہاتھ لمبا اور ایک انگل کی
مقدار موٹا ہے لیکن اس کو کھڑا کرنے کی بجائے لٹا کر رکھا ہے، تو کیا اس طرح نمازی کے آگے سے گزر سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سترہ لٹا کر رکھا تو وہ سترہ
نہیں ہو گا یعنی اس صورت میں نمازی کے سامنے سے گزرنا
جائز نہیں ہو گا۔شرعی مقدار کے
مطابق جوسترہ ہے، اگراسے کھڑاکرکے رکھاجائےیاگاڑدیاجائے توتب اس کے بعدسے نمازی کے سامنے سے
گزرنے کی اجازت ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم