logo logo
AI Search

Namazi Ke Samne Munh Karna Kaisa Hai ?

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نماز ی کے سامنے منہ کرنا کیسا ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی کے بالکل سامنے منہ کرکے بیٹھناکیساہے؟

جواب

جو شخص نمازپڑھ رہا ہو اس کے سامنے کسی دوسرے شخص کا منہ کرنا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے، اور یہ گناہ منہ کرنے والے پر ہوگا اور اگر کوئی شخص پہلے سے چہرہ کئے ہوئے ہو اور نمازی اس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے تو اب یہ گناہ نمازی پر ہوگا نہ کہ بیٹھنے والے پر۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا شاکرصاحب زید مجدہ
مصدق: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی
فتویٰ نمبر: Sar-5248
تاریخ اجراء:18 صفرالمظفر1438ھ/19 نومبر 2016ء