
مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-359
تاریخ اجراء:19جُمادَی الاُولٰی1443ھ/24دسمبر 2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فرض نماز کے بعد پڑھی
جانے والی تسبیحِ فاطمہ 4فرض کے فورا بعدپڑھی
جائے یا مکمل نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسئلہ یہ
ہے کہ جن فرضوں کے بعد سنتیں
نہ ہوں ، ان میں فرضوں
کے بعد لمبے اذکار و تسبیحات کرنے میں
کوئی حرج نہیں ، لیکن جن فرضوں کے بعد
سنتیں بھی ہوتی
ہیں ، ان میں پہلے سنتیں
پڑھیں ، پھر نماز سے فارغ ہو کر لمبے اذکار و تسبیحات
کریں ۔ لہٰذا تسبیحِ
فاطمہ پڑھنے میں بھی اسی حکم پر عمل کریں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم