logo logo
AI Search

اشارے سے نماز پڑھنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جو شخص زمین پر سجدہ نہ کر سکے اس کا امام بننا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

امام صاحب کو سروائیکل پرابلم کی وجہ سے گردن میں درد رہتا ہے اور سجدے میں جانے سے چکر آنے لگتا ہے،ڈاکٹر نے ان کو زمین پر سجدہ کرنے سے منع کیا ہے، تو کیا ایسی صورت میں امام صاحب کرسی پر یا زمین پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھتے ہوئے امامت کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں؟

جواب

اگر امام صاحب اس کیفیت کی وجہ سے زمین پر یا زمین سے بار ہ انگل (تقریباً 9انچ)اونچی کسی چیز پر سجدہ کرنے پر قادر نہیں تو وہ ان لوگوں کی امامت نہیں کر سکتے جو زمین پر سجدہ کرنے پر قادر ہیں کیونکہ امام صاحب تو رکوع وسجود کے لئے اشارہ کریں گے اور ایسے کے پیچھے ان لوگوں کی نماز نہیں ہو سکتی جو زمین پر سجدہ کریں۔

بہار شریعت میں لکھا ہے:’’جو رکوع وسجود سے عاجز ہے یعنی وہ کہ کھڑے یا بیٹھے رکوع وسجود کی جگہ اشارہ کرتا ہو، اس کے پیچھے اس کی نماز نہ ہوگی جو رکوع وسجود پر قادر ہے۔ ‘‘ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ571، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا رضا محمد مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2565

تاریخ اجرا: 05جمادی الاولٰی1447ھ / 28 اکتوبر 2025ء