logo logo
AI Search

گیلے ناپاک کپڑوں پر استری کرنے کے بعد استری کیسے پاک ہوگی؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

گیلے ناپاک کپڑوں پر استری کی تو استری کو پاک کیسے کریں؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جواب

گرم استری پر کوئی پتلی نجاست لگی ہو اور استری گرم ہونے کے سبب نجاست کا اثر زائل ہوجائے تو استری پاک ہے، مزید کسی عمل کی حاجت نہیں۔ البتہ گرم نہ ہو توتر کپڑے سے اچھی طرح پونچھ لیا جائے ،پاک ہو جائے گی، دھونے کی ضرورت نہیں، جبکہ اس حصے پر زنگ وغیرہ نہ ہو۔

بہار شریعت میں ہے: لوہے کی چیز جیسے چُھری، چاقو، تلوار وغیرہ جس میں نہ زنگ ہونہ نقش و نگار نجس ہو جائے، تو اچھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہو جائے گی اور اس صورت میں نَجاست کے دَلدار یا پتلی ہونے میں کچھ فرق نہیں۔ یوہیں چاندی، سونے، پیتل، گلٹ اور ہر قسم کی دھات کی چیزیں پونچھنے سے پاک ہو جاتی ہیں بشرطیکہ نقشی نہ ہوں اور اگر نقشی ہوں یا لوہے میں زنگ ہو تو دھونا ضروری ہے پونچھنے سے پاک نہ ہوں گی۔ (بہار شریعت، ج 1، حصہ 2، ص 400، مکتبۃ المدینہ)

مزید اسی میں ہے: تنور یا تَوے پر ناپاک پانی کا چھینٹا ڈالا اور آنچ سے اس کی تری جاتی رہی اب جوروٹی لگائی گئی پاک ہے۔ (بہار شریعت، ج 1، حصہ 2، ص 402، مکتبۃ المدینہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2556
تاریخ اجراء: 07 ربیع الآخر 1447ھ / 01 اکتوبر 2025ء