عوامی قبرستان میں جگہ پہلے سے مخصوص کر لینا کیسا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عوامی قبرستان میں قبروں کے لئے جگہ خاص کرنا کیسا؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ہمارے ایک جاننے والے ہیں، انہوں نے عوامی قبرستان میں کچھ جگہ پر قبروں لئے قبضہ کیا ہوا ہے اور نیت یہ ہے کہ ان کے جو عزیز فوت ہوں گے، انہیں یہاں دفن کیا جائے گا، اب اگر وہاں کوئی اپنے مردے دفن کرنے کے لئے جگہ کھودنے لگتا ہے ، تو وہ لوگ لڑائی کرنے آجاتے ہیں، معلوم یہ کرنا ہے کہ ان کے اس عمل کا کیا حکم ہے؟
جواب
قبرستان کی زمین جبکہ عام مسلمانوں کے لئے وقف ہو، تو اس زمین میں ہر مسلمان کو دفن کرنے کا حق ہے،لہٰذاوقفی قبرستان کی کسی مخصوص جگہ کوفوت ہونے سے پہلے ہی اپنے یااپنے عزیزوں کے خاص کرلینے کا کسی کو اختیار نہیں۔
فتاوی رضویہ میں ہے:” یہاں کہ زمین اول سے عام پروقف ہے اسے کسی وقت اپنے نفس کے لیے اسے خاص کرلینے کااختیارنہیں۔“(فتاوی رضویہ،ج 16،ص 147، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2314
تاریخ اجراء:21رجب المرجب1446ھ/22جنوری 2025ء