logo logo
AI Search

کیا بارش کی وجہ سے جماعت چھوڑ کر گھر میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بارش کے دوران جماعت کا وقت ہوجائے، تو کیا حکم ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

بارش کے دوران وقت جماعت ہو تو اب بھی مردوں پر جماعت واجب رہے گی ؟

جواب

اگر مسجد قریب ہو اور راستے میں شدید بارش یا کپچڑ وغیرہ ایسا حائل نہ ہو جس کی وجہ سے مسجد تک پہنچنے میں مشقت ہو تو اس صورت میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے، جبکہ ترکِ جماعت کا کوئی اور عذر نہ ہو۔ اور اگر بارش کی شدت یا راستے کی کیچڑ وغیرہ کی وجہ سے مسجد جانا دشوار ہو تو اس صورت میں گھر میں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2418

تاریخ اجرا: 25صفرالمظفر1447ھ/20اگست2025ء