تہجد کے وقت قضا نماز پڑھنے سے تہجد کا ثواب ملے گا؟
بسم اللہ الرحمن الرحيم
کیا تہجد کے وقت میں قضا نماز پڑھنے سے تہجد کا ثواب ملے گا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
جواب
تہجد کے اوقات میں قضا نمازیں پڑھنے والا تہجد پڑھنے والا نہیں کہلائے گا، کہ تہجد نفل کا نام ہے۔ ہاں! اگر تہجد کے نوافل بھی پڑھتا ہے تو یہ نوافل تہجد کہلائیں گے اور اس پر قرآن و حدیث میں منقول خاص تہجد کے فضائل و برکات حاصل ہوں گے۔ نیز اگر کوئی قضا نمازیں تہجد کے وقت میں پڑھتا ہے تو اسے چاہئے کہ دو رکعت تہجد کی بھی پڑھ لیا کرے۔
یاد رہے! بلاوجہِ شرعی نمازیں قضا کرنا، ناجائز و گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے، لہٰذا اس پر اللہ پاک کی باگارہ میں سچی توبہ کرنی ہوگی، نیز جتنی نمازیں قضا ہیں ان کی جلد از جلد قضا پڑھنی ہوگی، خواہ کسی بھی غیر ممنوع وقت میں ہو۔ نیز آئندہ کیلئے کوئی بھی نماز قضا کرنے سے بھی بچنا ہوگا۔
تہجد کے متعلق تفصیلی معلومات و احکام جاننے کیلئے تفصیل ملاحظہ فرماسکتے ہیں:
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2514
تاریخ اجراء: 15 ربیع الآخر 1447ھ / 09 اکتوبر 2025ء