logo logo
AI Search

نماز میں تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ کب اٹھانے چاہئیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تکبیرِ تحریمہ کے لئے ہاتھ کب اٹھائے جائیں؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

تکبیرِ تحریمہ کے لئے ہاتھ کب اٹھائے جائیں؟

جواب

مسنون یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کہنےسے پہلے ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہتے ہوئے باندھ لیں۔

تکبیر تحریمہ کاطریقہ کار بیان کرتے ہوئے صدرالشریعہ،بدرالطریقہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ:’’ دونوں ہاتھ کان تک لے جائے کہ انگوٹھے کان کی لَو سے چُھو جائیں اور انگلیاں نہ ملی ہوئی رکھے نہ خوب کھولے ہوئے بلکہ اپنی حالت پر ہوں اور ہتھیلیاں قبلہ کو ہوں، نیت کر کے ﷲ اکبر کہتا ہوا ہاتھ نیچے لائے اور ناف کے نیچے باندھ لے ۔‘‘ (بہارشریعت،جلد1،صفحہ504،مکتبۃالمدینۃ کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2417

تاریخ اجرا: 16صفرالمظفر1447ھ/11اگست2025ء