دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ہم حنفی ہیں کیا میں شافعی کے پیچھے عصر کی نماز پڑھ سکتا ہوں کیونکہ ان کے نزدیک عصر کا وقت اول وقت ہے تو کیا ہماری نماز ان کے پیچھے ہو جائے گی شافعی کے نزدیک عصر کا وقت 3 بج کر 46 منٹ پر ہے اور حنفی کے نزدیک عصر کا وقت پانچ بج کر چھ منٹ پر شروع ہوتا ہے؟
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
احناف کے نزدیک جب عصر کا وقت شروع ہوگا تبھی حنفی عصر کی نماز ادا کرسکتا ہے ، اس سے پہلے شافعی امام کے پیچھے بھی عصر کی نماز نہیں ادا کر سکتا۔
فتاوی فقیہ ملت میں ہے: ”اگر شافعی وقتِ حنفی شروع ہونے کے بعدعصر ادا کرے تو حنفی کی نماز (دیگر شرائط کے ساتھ) اس کے پیچھے ہوگی، ورنہ نہیں۔“ (فتاوی فقیہ ملت، جلد 1، صفحہ 145، شبیر برادرز لاہور ملخصا)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2307
تاریخ اجراء: 16ذوالقعدۃ الحرام1446ھ/14مئی2025ء