logo logo
AI Search

امام امامت کی نیت کس طرح کریں؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام امامت کی نیت کیسے کرے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

امام امامت میں نیت کیسے کرے گا ؟

جواب

امام عمومی انداز میں  جس طرح  نماز کی نیت کی جاتی ہے ، اسی طرح نیت کرے گا ۔ البتہ امامت کی نیت کرنے کے معاملےمیں  تفصیل یہ ہے کہ مقتدیوں کی نمازصحیح ہونے کے لئے امام کا امامت کی نیت کرناضروری نہیں ہے، ہاں امامت کاثواب لینے کے لئے امامت کی نیت کرناضروری ہے، لہٰذا اگر امام نے امامت کی نیت نہ کی تو اگرچہ یہ امام بن جائے گا اور مقتدیوں کی نماز ہو جائے گی مگر یہ جماعت کا ثواب نہ پائے گا۔

درمختار میں ہے:

 ”(والإمام ينوی صلاته فقط) و (لا) يشترط لصحة الاقتداء نية (إمامة المقتدی) بل لنيل الثواب عند اقتداء  أحد به“

 ترجمہ: اور امام صرف اپنی نماز کی نیت کرے گا اور اقتداء کے صحیح ہونے کے لئے مقتدی کی امامت کی نیت شرط نہیں بلکہ ثواب حاصل کرنے کے لئے (مقتدی کی امامت کی نیت کرنا شرط ہے) اس وقت جب کوئی اس امام کی اقتداء کر رہا ہو۔ (در مختار مع رد المحتار،کتاب الصلاۃ، جلد  صفحہ  424،دار الفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2332

تاریخ اجراء:16ذوالحجۃالحرام1446ھ/13جون2025ء