عاشورا کے دن صدقے کی فضیلت والی روایت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عاشورا کے دن کا صدقہ سال بھرکے صدقے کے برابر ہے
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
اس حدیث کی کتاب کا نام بتا دیں؟ حضرت عبداللہ بن عمر و بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس نے عاشورا کے دن صدقہ دیا، گویا اس نے سارا سال صدقہ کیا۔
جواب
یہ روایت حضرت عبد اللہ بن عمرْو بن عاص رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جسے علامہ ابنِ رجب حنبلی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب لطائف المعارف میں نقل کیا ہے۔ چنانچہ آپ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: أما الصدقة فيه فقد روي عن عبد اللہ بن عمرو بن العاص قال: من صام عاشوراء فكأنما صام السَنة و من تصدق فيه كان كصدقة السَنة" ترجمہ: عاشورا کے دن صدقہ کرنے کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ سےمروی ہے کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: جس شخص نے عاشورا کا روزہ رکھا، اس نے گویا پورے سال کا روزہ رکھا اور جس نے اس دن صدقہ کیا، تو یہ پورا سال صدقہ کرنے کی طرح ہے۔ (لطائف المعارف، ص 112، دار ابن کثیر، دمشق)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-5172
تاریخ اجراء: 23 محرم الحرام 1448ھ / 09 جولائی 2026ء