logo logo
AI Search

حیض کی حالت میں مسجد نبوی یا ریاض الجنہ میں حاضری کا حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عورت کا مخصوص ایام میں ریاض الجنہ میں حاضر ہونا

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا عورت مخصوص ایام میں ریاض الجنہ میں حاضری دے سکتی ہے؟

جواب

ریاض الجنہ مسجد نبوی شریف کے اندر موجود ہے، اور مسجد کا حصہ ہے اور عورت کے لیے مخصوص ایام میں مسجد میں جانا، جائز نہیں ہے، لہٰذا عورت مخصوص ایام میں ریاض الجنۃ نہیں جاسکتی، بلکہ ریاض الجنہ کے علاوہ باقی مسجد نبوی شریف میں بھی نہیں جاسکتی۔

ہاں! اگر اس حالت میں مسجد نبوی شریف کے بیرونی صحن (یعنی فنائے مسجد یا خارج مسجد) میں بیٹھ کر روضہ رسول کی زیارت کرنا چاہے، یا وہاں سے سلام پیش کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1589
تاریخ اجراء: 07 شوال المکرم 1444ھ / 28 اپریل 2023ء