قربانی کے جانور کی کلیجی پر فاتحہ دلانا

قربانی کے جانور کی کلیجی پر فاتحہ دلانا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا قربانی کے جانور کی کلیجی پر فاتحہ دلا سکتے ہیں؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

جی ہاں! قربانی کے جانور کی کلیجی پر فاتحہ دلا سکتے ہیں، بلکہ سارے گوشت پر بھی فاتحہ دلانا، جائز ہے، اس سے قربانی میں کسی قسم کا کوئی حرج نہیں آئے گا۔ مفتی محمد وقار الدین رضوی رَحْمَۃُاللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ (سالِ وفات: 1413 ھ / 1992 ء) لکھتے ہیں: "اگر سب گوشت پر بھی کسی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ دلا دیں، تو بھی جائز ہے۔" (وقار الفتاوٰی، جلد 02، صفحہ 477، مطبوعہ بزم وقار الدین، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد فراز عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: WAT-3930

تاریخ اجراء: 20 ذو الحجۃ الحرام 1446 ھ / 17 جون 2025 ء