کیا احرام سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
احرام سے پہلے غسل کرنے کا حکم
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
احرام پہننے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے یا وضو بھی کر سکتے ہیں؟
جواب
احرام پہننے سے پہلے اچھی طرح مل کر غسل کرنا چاہیے لیکن اگر کوئی یہ غسل نہ کرے، صرف وضو کر لے، تب بھی جائز ہے۔
بہار شریعت میں ہے: مسواک کریں اور وضو کریں اور خوب مل کر نہائیں، نہ نہا سکیں، تو صرف وضو کریں، یہاں تک کہ حیض و نفاس والی اور بچے بھی نہائیں اور با طہارت احرام باندھیں۔ (بہار شریعت، ج 1، حصہ 6، ص 1071، مکتبۃ المدینہ)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1039
تاریخ اجراء: 05 صفر المظفر 1444ھ / 02 ستمبر 2022ء