احرام کی حالت میں لینز لگا سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حالتِ احرام میں لینز لگانا
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا احرام کی حالت میں لینز لگا سکتے ہیں؟
جواب
آنکھوں میں لینز لگانا احرام کے منافی نہیں، لہذا احرام کی حالت میں لینز لگا سکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ! احرام کی حالت میں لینز لگانے میں اس چیز کی احتیاط ضروری ہے، کہ پلکوں کے بال نہ ٹوٹنے پائیں، کہ احرام کی حالت میں سر سے پاؤں تک کہیں سے کوئی بال جدا کرنا، حرام ہے۔ امامِ اہلِ سنَّت، امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (وِصال: 1340ھ / 1921ء) تحریر فرماتے ہیں: "یہ احرام تھا، اِس کے ہوتے ہی یہ کام حرام ہوگئے:۔۔۔ سر سے پاؤں تک کہیں سے کوئی بال جداکرنا۔" (فتاوٰی رضویہ، جلد 10، صفحہ 732، 733، مطبوعہ: رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد فراز عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4926
تاریخ اجراء:22 شوال المکرم1447ھ/11 اپریل 2026ء