کعبہ دیکھتے ہی پہلی دعا کون سی مانگنی چاہئے؟

 

کعبہ کو پہلی نظر دیکھنے کے وقت کون سی دعا مانگنی چاہئے؟

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

کعبہ معظمہ کو پہلی نظر دیکھیں، تو کون سی دعا مانگی جائے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

فقہائےکرام نے کتب فقہ میں یہ بات  لکھی ہے کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر بلا حساب جنت میں داخلے کی مانگی جائے۔ البتہ اس کے علاوہ بھی دعائیں مانگ سکتے ہیں۔ نیز اس موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درودِ پاک بھی پڑھنا چاہیے۔

رد المحتار میں علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

”و من اھم الادعیۃطلب الجنۃ بلا حساب والصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ھنا من اھم الاذکار “

یعنی: بیت اللہ شریف کےد یدار  کے وقت اہم دعاؤں میں سے ایک دعا بلا حساب جنت میں داخلے کی دعا ہے اور اس مقام پر اذکار میں سے ایک اہم ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درود پاک پڑھنا ہے۔(رد المحتار،جلد3،صفحہ503،مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2189

تاریخ اجراء:01شعبان المعظم1446ھ/31جنوری 2025ء