
مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1799
تاریخ اجراء:16محرم الحرام1446ھ/23جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے کمر میں درد رہتا ہے کافی دیر کھڑا رہوں تو کیا طواف کے بعد سعی سے پہلے تھوڑی دیر لیٹ سکتا ہوں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیان کردہ صورت کے مطابق سعی سے پہلے کچھ دیر کیلئے لیٹ سکتے ہیں نیز اس سے کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہ ہوگا تاہم چونکہ طواف کے بعد سعی میں تاخیر نہ کرنا سنت ہے، لہذا بلاوجہ تاخیر سے بچا جائے۔
27واجبات حج اور تفصیلی احکام میں ہے : ” مسنون یہ ہے کہ طواف کے بعد سعی میں تاخیر نہ کرے ۔“(27 واجبات حج اور تفصیلی احکام ، صفحہ35، مکتبۃ المدینہ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم