Kya Madina se Makkah Wapsi Par Ehram Bandhna Zaroori Hai?
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مدینہ سے مکہ واپسی پر احرام باندھنا ہوگا یا بلا احرام بھی آسکتے ہیں؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
اگر مدینہ سے واپس مکہ آنا ہو، تو کیا میقات سے عمرہ کا احرام باندھنا لازمی ہے؟
جواب
اگر کوئی شخص مدینۃ المنورہ سے براہ راست مکہ مکرمہ آئے تو اس صورت میں اس کے لیے میقات عبور کرنے سے پہلے احرام ضروری ہے، احرام کے بغیر میقات عبور کیا تو دَم لازم ہوگا، اور ایسا کرنے کی وجہ سے گناہ بھی ملے گا۔
بہار شریعت میں ہے: ذُو الحلیفہ: یہ مدینہ طیبہ کی میقات ہے۔ اس زمانہ میں اس جگہ کا نام ابیارِ علی ہے۔ ہندوستانی یا اور ملک والے حج سے پہلے اگر مدینہ طیبہ کو جائیں اور وہاں سے پھر مکہ معظمہ کو تو وہ بھی ذُوالحلیفہ سے احرام باندھیں۔ (بہارشریعت، جلد 1، حصہ 06، صفحہ 1067، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1941
تاریخ اجراء: 01 ربیع الآخر 1446ھ / 05 اکتوبر 2024ء