وقت گزار کر وضائف پڑھنا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحيم
وظائف کی قضاکا مسئلہ
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
جواب
صبح و شام کے اذکار جو اسی وقت کے ساتھ خاص ہوں، تو وقت نکل جانے کے بعد ان کی قضانہیں ہے، البتہ! دوسرے وقت پڑھ لیے جائیں کہ ذکر کا ثواب ملے اور عادت برقرار رہے۔
امامِ اہلِسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ ارشاد فرماتے ہیں: وظائف اگر وقتِ خاص سے مختص ہیں اور وہ وقت نکل گیا، تو ان کی قضا نہیں، ورنہ دوسرے وقت پڑھ لئے جائیں کہ ثواب ملے اور عادت نہ چُھوٹے۔ (فتاوی رضویہ، جلد 23، ص399، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-5281
تاریخ اجراء: 23 صفر المظفر 1448ھ / 07 اگست 2026ء