تالی بجا کر داد دینا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحيم
اسٹوڈنٹ کو تالیاں بجا کر داد دینا کیسا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
جواب
تالی بجانا کفار کا طریقہ ہے اور ہمارے علماء نے اسے ممنوع و ناجائز لکھا ہے لہٰذا بچوں کو داد دینے کے لیے نہ خود تالی بجانا جائز ہے اور نہ ہی دوسرے بچوں کو تالی بجانے کا حکم دینا جائز ہے۔ داد دینے کے لئے اسلامی طرزِ عمل اپنایا جائے، بچے کی حوصلہ افزائی کےلئے ماشاء اللہ وغیرہ الفاظ کہے جائیں۔
بہار شریعت میں ہے: تالی بجانا، ستار، ایک تارہ، دو تارہ، ہارمونیم، چنگ، طنبورہ بجانا، اسی طرح دوسرے قسم کے باجے سب ناجائز ہیں۔ (بہار شریعت، جلد: 3، صفحہ: 511، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2563
تاریخ اجراء: 16 ربیع الآخر 1447ھ / 10 اکتوبر 2025ء