جنتی لوگوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟

جنت میں جنتی لوگ سب سے پہلے کون سا کھانا کھائیں گے؟

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

جنت میں جنتی لوگ سب سے پہلے کون سا کھانا کھائیں گے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

حدیث پاک کے مطابق جنتی جنت میں سب سے پہلے جو کھانا کھائیں گے وہ مچھلی کی کلیجی کا کنارہ ہوگا اور یہ کھانے میں بہت عمدہ ہوگا۔

بخاری شریف کی ایک حدیث پاک میں ہے:

”وأما ‌أول ‌طعام يأكله أهل الجنة فزيادة كبد حوت “

یعنی پہلا وہ کھانا جسے جنّتی کھائیں گے وہ مچھلی کی کلیجی کا کنارہ ہے۔(صحیح بُخاری، حدیث:3938، صفحہ 638، مطبوعہ:ریاض)

علامہ علی بن سلطان قاری رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں:

”(فزيادة ‌کبدحوت) أي: طرفها، وهي أطيب ما يكون من الكبد“

یعنی مچھلی کی کلیجی کا کنارہ اور وہ کلیجی کا بہترین حصہ ہے۔(مرقاۃ المفاتیح، جلد 11، صفحہ 8، مطبوعہ:بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:  Web-2260

تاریخ اجراء:08ذوالقعدۃ الحرام1446ھ/06مئی2025ء