کیا جن بلی کی شکل میں آ سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
جن کا بلی کی شکل میں آنا
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا جن بلی کی شکل میں آسکتا ہے؟
جواب
جی ہاں! جن بلی کی شکل میں آ سکتا ہے۔رد المحتار میں ہے
الجن يتشكلون بصور شتى۔۔۔ لأن تشكلهم ثابت بالأحاديث و الآثار و الحكايات الكثيرة و لذا ثبت النهي عن قتل بعض الحيات
ترجمہ: جنات مختلف شکلیں اختیارکرتے ہیں، کیونکہ ان کا مختلف شکلیں اخیار کرنا، احادیث، آثار اور کثیر حکایات سے ثابت ہے، اور اسی وجہ سے بعض سانپوں کومارنے کی ممانعت ثابت ہے۔ (رد المحتار، کتاب النکاح، ج 04، ص 69، مطبوعہ:کوئٹہ)
علامہ عبد الرؤوف مناوی علیہ الرحمہ فیض القدیر میں فرماتے ہیں:
و الجن اجسام لطیفۃ ھوائیۃ تتشکل باشکال مختلفۃ
ترجمہ: اور جنات لطیف، ہوائی اجسام ہوتے ہیں، جو مختلف شکلیں اختیار کر سکتے ہیں۔ (فیض القدیر، جلد 1، صفحہ 111، مطبوعہ:مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4753
تاریخ اجراء: 02 رمضان المبارک1447ھ / 20 فروری2026ء