دروازے پر بسم اللّٰہ یا ماشاء اللّٰہ لکھنا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحيم
مکان کے دروازے پر مقدس کلمات لکھنا یا ان کے اسٹیکر لگانا کیسا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
جواب
در وازے او ر دیواروں پر مقدس کلمات مثلاً بسم اللہ یا الحمد للّٰہ لکھنے سے بچنا چاہیے۔
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن لکھتے ہیں: دیواروں پر کتابت سے علمائے کرام نے منع فرمایا ہے کما فی الھندیۃ وغیرھا، (جیسا کہ فتاوی عالمگیری وغیرہ میں ہے۔ ت)۔ اس سے احتراز ہی اسلم ہے، اگر چھوٹ کر نہ بھی گریں تو بارش میں پانی ان پر گزر کر زمین پر آئے گا اور پامال ہوگا۔ غرض مفسدہ کا احتمال ہے اور مصلحت کچھ بھی نہیں لہٰذا اجتناب ہی چاہئے۔ (فتاویٰ رضویہ، جلد 23، صفحہ 384، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2540
تاریخ اجراء: 09 ربیع الآخر 1446ھ / 13 اکتوبر 2024ء