شریعت اور طریقت کیا ہیں اور ان دونوں میں کیا فرق ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شریعت و طریقت میں کیا فرق ہے؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
شریعت اور طریقت میں کیا فرق ہے؟
جواب
شریعت ،طریقت ،حقیقت اور معرفت کی تفصیل بیان کرتے ہوئے امام اہلسنت، سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :” شریعت ، طریقت، حقیقت، معرفت میں باہم اصلاً کوئی تخالف نہیں، اس کا مدعی اگر بے سمجھے کہے تونرا جاہل ہے اورسمجھ کر کہے تو گمراہ بددین، شریعت حضور اقدس سید عالم صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کےاقوال ہیں، اور طریقت حضور کے افعال، اور حقیقت حضور کے احوال، اور معرفت حضور کے علوم ِبے مثال، صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ الی مالایزال۔“ (فتاوی رضویہ ،ج21، ص460، رضا فاؤنڈیشن ، لاہور)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2406
تاریخ اجرا: 26محرم الحرام 1447ھ / 22 جولائی 2025ء